کوئٹہ: جبری لاپتہ نور خاتون بچوں کے ساتھ بازیاب

1229

کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے بلوچ خاتون، نور خاتون اپنے کمسن بچوں کے ساتھ بازیاب ہوگئیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ 28 اگست کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے یونائیٹیڈ ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے وہاں موجود سبی بدراکے رہائشی بلوچ خاتون نور خاتون، بیٹے عبدالغفار اور بیٹی بانڑی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔جنکی بازیابی کے لئے آج تربت میں بھی احتجاج کیا گیا تھا۔