پنجگور: مسلح افراد کے ہاتھوں چار افراد اغواء

516

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے چار افراد کو اغوا کرلیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اغوا کئے گئے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہے جنکو کو اسلحہ سمیت اغواء کیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد کو تحصیل پروم کے علاقے بندکین سے اغواء کیا ہے، جبکہ اغواء ہونے والوں کے بارے میں ذرائع بتارہے ہیں ان کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے۔

تاہم اغواء کاروں کے بارے میں تاہم معلوم نہیں ہوسکا وہ کون تھے۔ ناہی اغواء ہونے والوں کی شناخت تاحال ہوسکی ہے۔