مستونگ: مذہبی جلوس کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد جانبحق، 50 زخمی

902

مستونگ عید میلاد النبی ؐجلوس کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سٹی سمیت 7 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ڈی ایچ او مستونگ نے بتایا کہ 7 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جانبحق افراد میں پولیس افسر بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بتایا کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے میں ہلاک افراد میں ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی پولیس مستونگ سٹی نواز گشگوری بھی شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے-

مستونگ خودکش دھماکہ کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی ادارے واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔