فارماسٹ اپنے شعبے میں ریڈھ کے ہڈی کی اہمیت رکھتی ہے ۔ کیچ فارمسٹ

88

ٹیچنگ ہسپتال کیچ میں ورلڈ فارماسٹ ڈے کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے ڈسٹرکٹ کیچ کے فارماسٹ نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ٹیچیگ ہسپتال کیچ کے میڈیکل سپریٹندنٹ ڈاکٹر خالد بلوچ اور پی ایم اے کیچ کے ڈاکٹر شعیب کاشانی تھے۔

اس کے علاوہ سنیر فارماسٹ ڈاکٹر عارف، سینئر ڈرگ انسپکٹر اکرم بلوچ، ڈرگ انسپکٹر عید محمد بلوچ، فارماسٹ عمران رفیق، فارماسٹ وارث بلوچ، فارماسٹ بالاچ رسول، فارماسٹ الیاس دشتی، فارماسٹ محمود بلوچ، فارماسٹ ذاکر بلوچ، فارماسٹ وقار رحمان، فارماسٹ عمران، فارماسٹ اسماعیل رزاق، فارماسٹ ساجد بلوچ کے ساتھ ساتھ پورے ڈسٹرکٹ کے فارماسسٹ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے ہوا۔ جبکہ بعد ازاں فارماسٹ عمران رفیق، سینئر ڈرگ انسپکٹر اکرم بلوچ، وارث بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارماسٹ اپنے شعبے میں ریڈ کے ہڈی کی اہمیت رکھتی ہے. اور فارماسٹ اپنے اپنے یونٹ میں اپنا کردار بخوبی سے نبا رہے ہیں ہمارے کوشش ہے کہ اپنے شعبے میں ثالثی کردار ادا کریں۔ آخر میں کیک کاٹنے کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوا۔