خاران میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

316

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان
میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران میں البت کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ منگل 5 ستمبر کو رات  10 بجے کیا گیا، جس میں پاکستانی فوج کے البت میں واقع چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے تمام مفادات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔