بلوچستان کا مشہور سیاحتی مقام مسلح افراد کی موجودگی پر بند

843

بولان میں واقع بلوچستان کے اہم سیاحتی پوائنٹ کو سیکورٹی خدشات کے مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے تا حکم ثانی بند کردیا ہے ۔

‏⁧ علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں دو مرتبہ مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ پر آکر لوگوں کو جمع کرکے ان سے بات چیت کی اور بعدازاں نامعلوم سمت چلے گئے۔

جس کے پیش نظر ‏⁧ اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے ایف سی کی ہدایات پر مذکورہ پکنک پوائنٹ کو تا حکم ثانی بند کردیا ہے۔

کمشنر کے دفتر سے جاری جاری نوٹس کے مطابق کسی بھی شخص کو مذکورہ علاقے میں جانے نہیں دیا جائے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردنواح میں بلوچستان کی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم بلوچ لبریشن متحرک ہے اور وہ پاکستانی فورسز پر مختلف حملے کرچکے ہیں۔