بلوچستان مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ، 5 زخمی

259
File Photo

بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں حادثات اور فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ساحلی شہر گوادر میں کوسٹل ہائی وے شنکانی در کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں
تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وہاں اللہ یار میں تیز رفتار کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا۔

المناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں مرکزی شاہراہ پر تبلیغی مرکز کے سامنے ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا، المناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال، خاتون سبحانہ بی بی اور ایک سالہ بچہ عاصم شامل ہیں، حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور کوچ سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا ہے۔

نوشکی سے آمد اطلاعات کے مطابق علاقہ بھٹو میں نامعلوم افراد کی فائرینگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج رات 8 بجے کلی بھٹو میں مقامی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے مجیب ولد عبدالباقی قوم امیرزئی جمالدینی سکنہ احمدوال کو قتل جبکہ عبدالفیم ولد گل محمد سکنہ مستونگ کو زخمی کردیا نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے مزید کاروائی نوشکی پولیس کررہی ہیں۔

پشین میں لیویز اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب یوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو میں لیویز فورس کے اہلکار محمد یاسین نے سرکاری ایل ایم جی سے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی پشین لیویز فورس کے اہلکار جمشید خان ولد ملک حاجی عبدالواسیع کو قتل کردیا اور سرکاری اسلحے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیویز نے مقتول کے لاش کو سول اسپتال پشین لانے کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، واضح رہے کہ لیویز فورس کے مقتول اہلکار جمشید خان جمعیت علما اسلام کے رہنما ملک عبدالواسیع کاکڑ کے اکلوتے بیٹے تھے۔

دریں اثنا سینٹرل جیل گڈانی میں قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ 65 سالہ قیدی دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگیا۔ لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے گڈانی جیل میں قتل کے ایک مقدمے میں سزا یافتہ قیدی 65 سالہ عبدالغفورکو اچانک دل میں تکلیف ہو ئی جس پر جیل سپریٹنڈنٹ خوشحال میر نے جیل ایمبولینس کے ذریعے مذکورہ قیدی کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں دم توڑ گیا تعلق پنجگور سے تھا۔