بلوچستان فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت تین افراد ہلاک

449
ثناءاللہ

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی، کیچ اور خضدار سے اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تربت سے آمد اطلاعات کے مطابق بل نگور سورک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔ جس کی شناخت ثنا اللہ ولد نصرت اللہ کے نام سے کی گئی جو مقامی باشندہ ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ علاقائی ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند ایک مسلح تنظیم سے تھا جو بعدازاں فورسزکے سامنے سرینڈر ہوا تھا۔

ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے درنیلی نال میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا ہے جبکہ حب چوکی میں ساکران روڈ پر واقع الغوثیہ پان شاپ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شاپ کیپر گل محمد شیخ ہلاک ہوا ہے۔

حملہ آوروں میں سے ایک کو شیخ موبائل مارکیٹ میں اور دو کو پرنس ہوٹل قریب سے شھریوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا-