آواران اور کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

335

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آواران اور کیچ میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج تقریباً چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ، بدرنگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔