آشوب چشم نے مکران میں وبائی شکل اختیار کرلی

255

مکران بھر میں آشوبِ چشم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی، ابتک سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مکران کے تینوں اضلاع پنجگور، تربت اور گوادر و انکے مختلف تحصیلوں میں آشوبِ چشم جسے بلوچی مقامی زبان میں چم دور کہا جاتا ہے، شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

علاقائی لوگوں کے مطابق گوادر اجتماع سے آنے والے بہت سے لوگوں میں آشوبِ چشم کی وائرس پائی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے مکران کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی بھی شکایت کررہے ہیں۔