کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر جانے والے افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو آگ لگانے سے ٹرالر اور ان میں موجود تین لاکھ ڈالر قیمت کے انجیر جل کر خاکستر ہوگئی۔
گذشتہ شب دوبجے کے قریب کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ سپین مسجد لورالائی کے قریب نامعلوم افراد نے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو آگ لگادی جس سے ٹرالر اور ان میں موجود کروڑوں روپے کی انجیر جل کر خاکستر ہوگئی۔
ڈرائیور گل محمد کے مطابق ایک فیلڈر گاڑی میں سوار افراد نے چلتی گاڑی پر پٹرول بم پھینکا جس سے گاڑی کو آگ لگ گئی گاڑی نے آگ پکڑ لیا اور انکے سامنے گاڑی مکمل طور پر جل گئی-
بلوچستان گڈرز یونین کے سربراہ حاجی عبدالعلی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے ان ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھی قلعہ سیف اللہ کے قریب ان اے سی ٹرالروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔