گوادر: چینی کمپنی کے قافلے پرمسلح حملہ

1871

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی کمپنی کے گاڑیوں کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب مسلح افراد نے ‏‏گوادر کے فقیر کالونی پل کے پاس پاک چائنہ نامی کمپنی کے قافلے پر  حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دو گھنٹے گذرنے کے بعد بھی شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی جارہی ہے جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کرکے شہریوں کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔

بعض مقامات سے انٹرنیٹ کی بندش کی بھی اطلاعات موصول  ہوئی ہے۔