گوادر: جبری لاپتہ تین افراد کی شناخت ہوگئی

659

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی انجیئروں کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست لیا ہے، ابتک حراست بعد لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سے گوادر شہر مکمل فوجی محاصرے میں ہے جبکہ مقامی آبادی پر فوجی آپریشن بدستور جاری ہے جہاں فورسز مختلف مقامات پر گھر گھر چھاپے لگا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شام چھ بجے فورسز نے بخشی کالونی سے متعدد افراد کو حراست میں لیا جن میں تین افراد کی شناخت نوید ولد یعقوب سکنہ نیو ملا بند، ظہیر سکنہ بخشی کالونی اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ‏گوادر شہر میں پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے راستوں کی بندش سے اسکول طلباء سمیت دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔