گریشہ کا رہائشی کراچی سے لاپتہ

393

کراچی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ‏گریشہ کے رہائشی طالبعلم داد شاہ ولد صبر خان کو کل رات سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے ہاکس بے سے انکے گھر سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

وی بی ایم پی کے مطابق فورسز دادشاہ کے موبائل فون اور سامان بھی ساتھ لے گئے، داد شاہ کی فیملی اسکی جبری گمشدگی سےشدید پریشان ہیں اور بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔