کیچ: پاکستانی فورسز کے ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج، سی پیک شاہراہ بلاک

447

بلوچستان کے ضلع کیچ میں علاقہ مکینوں نے بطور احتجاج سی پیک شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

شاہراہ کو کیچ کے علاقے تجابان کے مقام پر خواتین اور بچوں نے بلاک کیا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تجابان کیمپ سے اہلکار رات کو بلاوجہ گھروں کی طرف فائرنگ اور گولہ باری ‏کرتے ہیں، جس کے سبب رات کو کیمپ کے قریبی آبادی سری سنگ آباد کے گھروں کو گولی اور گولے لگے ہیں۔

مظاہرین نے آبادی کے قریب سے کیمپ کو ہٹانے اور گھروں کی طرف فائرنگ بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔