کیچ: فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد حراست بعد لاپتہ

623

ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عارف ولد پنڈوک، شاہ زیب ولد رحمدل، بہار ولد جان محمد، قادر بخش اور عزیز ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز نے گذشتہ دنوں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے کامران کے قبر کی بےحرمتی بھی کی ہے، جبکہ دوران آپریشن خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔