ضلع کیچ میں گذشتہ دنوں اپنے دونوں بچوں کو قتل کرنے والے باپ نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ آشال کے رہائشی عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
یاد رہے کہ مذکورہ شخص نے کل بروز منگل کو مبینہ طور پر ناچاقی کی بنا پر اپنے دو معصوم بچوں کا گلہ دباکر انہیں قتل کیا اور وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ان کی لاش بدھ کی صبح علاقہ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔