کوئٹہ: پاکستانی فورسز اہلکار کی لڑکے سے زیادتی کی کوشش

919

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاون میں ایک کم سن بچےسے سیکورٹی اہلکار کی جانب سے زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی۔

سیکورٹی اہلکار کے خلاف ایف ائی درج نہ کرنے کی وجہ سے بروری تھانہ کے سامنے علامہ عمائدین کی جانب سے گذشتہ رات احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ایف سی اہلکار ایک لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی ایک لڑکی کے ساتھ ایف سی والوں نے یہ حرکت کی تھی، تاہم معاملے کو رفع دفع کیا گیا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ایف سی اہلکار کو سزا دیجائے اور علاقے میں ایف سی کی بجائے پولیس کو تعینات کیا جائے –