کوئٹہ: پاکستانی جھنڈے بیچنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، تین زخمی

1146

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ہونے والے ایک دستی بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی جھنڈا بیچنے والے اسٹال پر دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ابتک تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت جلال الدین، نجیب اللہ اور سردار ولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔