کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ

675

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے مقام پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔