کوئٹہ: مسلح حملے میں نیشنل پارٹی کا رہنما زخمی

382

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مسلح افراد کے فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر دوران خان کھوسہ زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں ان کو ٹرما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی طبیعت خطرہ سے باہر ہے۔

نیشنل پارٹی نے دوران خان کھوسہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کریں اور قاتلانہ حملے میں زخمی دوران خان کھوسہ کو بہتر علاج کے فراہمی کو یقینی بنائے۔

تاہم کے واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔