کوئٹہ: دستی بم برآمد، خضدار میں پولیس اہلکار پر حملہ

294

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد کا پولیس اہلکار پر حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب خضدار کے علاقے محمد شئی کھٹان پولیس چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار جلیل احمد پر حملہ کر دیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو شہر بھر میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ نفری کی تعداد پر بھی غور کریں۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر گرلز ہائی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکوارڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایچ او سریاب کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی کے باہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر برآمد ہونیوالے دستی بم کو ناکارہ بنادیا، اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔