بلوچستان کے علاقے ژوب میں خسرہ کی وباءکے باعث 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق مینا بازار کے علاقہ کلی کژہ غاڑہ میں خسرہ کی وباءسے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ علاقہ ویکسینیشن سے ریفیوزل رہا ہے ، متاثرہ علاقے کو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے متعدد علاقوں سے خسرے کی وباء سے متاثرہ افراد کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہے بچوں میں جب ایک دفعہ یہ وباء پھیل جاتی ہے تو پھر معیاری اور طاقتور اینٹی بائیوٹیک ادویات بچوں کو دینے سے ہی یہ روکی جاسکتی ہے اور ادویات کا کورس مکمل کرانے سے یہ چیز رک سکتی ہے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں صحت کے حوالے سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ خسرہ جیسے بیماریوں کا کسی بھی ملک میں آرام سے علاج کیا جاتا ہے لیکن بلوچستان میں اس جیسے بیماریاں بچوں کی اموات کا تواتر سے سبب بنتی رہی ہیں۔