چین کے لیے جاسوسی کا الزام،امریکی بحریہ کے دو اہلکار گرفتار

191

سان ڈیاگو میں بحری جہاز پر تعینات امریکی اہلکار جنچاؤ وی پر قومی دفاعی معلومات چینی حکام کو دینے کا جبکہ دیگر اہلکار سازش اور چینی عہدیدار سے رشوت وصولی کا الزام ہے۔

امریکی بحریہ کے 2 اہلکاروں کو چین سے تعلق اور قومی سلامتی سے متعلق الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

خبرکے مطابق، سان ڈیاگو میں بحری جہاز پر تعینات امریکی اہلکار جنچاؤ وی پر قومی دفاعی معلومات چینی حکام کو دینے کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسرے اہلکار وینہینگ ژاؤ کو لاس اینجلس سے زیر حراست میں لیا گیا جس پر سازش اور چینی عہدیدار سے رشوت وصولی کا الزام ہے۔

محکمہ انصاف کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی میٹ اولسن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چین امریکی دفاعی معلومات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں امریکی اہلکاروں نے جہازوں کی تصاویر، اہلکاروں کی تربیت اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق حساس معلومات شیئر کی ہیں۔