پنجگور: پاکستانی فورسز پر حملہ

610

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیڈٹ کالج پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔