پنجگور اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

298

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران اور پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے چھ اگست کو شام آٹھ بجے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ  کوہڑو میں پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر تین راکٹ فائر کئے اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ کیمپ کے اندر جا گرے، جس سے دو اہلکار اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے دوران قابض فوج کی جانب سے ایک ڈرون کیمرہ بھی فضا میں گردش کرتے دکھائی دیا جسے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر بناکر مار گرایا۔

ترجمان نے کہاکہ اسی روز سرمچاروں نے پنجگور گوران میں لشکران کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قبول نہیں۔ پاکستان اور چین سمیت تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ زدہ بلوچستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔