نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کا معاملہ، بی این پی اور نصر اللہ زیرے کا اسپیکر اسمبلی کو خط

185

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ، بی این پی اور نصراللہ زیرے کا اسپیکر اسمبلی کو خط۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن تقسیم ہوگئی، کمیٹی کیلئے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔

اسپیکر اسمبلی کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے بغیر مشاورت کے نام تجویز کیے ہیں۔

بی این پی مینگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے مشاورت کیے بغیر پارلیمانی کمیٹی کیلئے صرف جمعیت کے اراکین تجویز کیے گئے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔

علاوہ ازیں بی این پی کے نصیر شاہوانی کی اسپیکر صوبائی اسمبلی جان محمد جمالی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرر کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی کے میپ کے نصر اللہ زیرے کی بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی کمیٹی میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔