بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی اور کولواہ میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمرے نشانہ بنائے، جن کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی اور جاسوس کیمرہ تباہ ہوگیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں زرین جنگل کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملہ کیا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے 3 اگست 2023 کی شب کیچ کے علاقے کولواہ، رودکان میں گٹ ءِ کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے قریب نصب جاسوس کیمرے اور اس کے ساتھ منسلک بیٹری وسولر پلیٹس کو تباہ کردیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔