نواب اکبر بگٹی کی 17 ویں برسی، بلوچستان و سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

376

نواب اکبر خان بگٹی کی برسی پر بلوچستان و سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

آج بلوچستان کے سابق گورنر ، سیاستدان اور مزاحمتکار شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 17ہویں برسی منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر کراچی اور کوئٹہ سمیت سندھ و بلوچستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ۔

اس موقع پر ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس، رینجرز، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو چوکس کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواب اکبر خان بگٹی 26اگست 2006 ء کو ضلع کوہلو کے علاقے تراتانی میں پاکستانی فورسز کے ایک آپریشن میں اپنے ساتھیوں سمیت جانبحق ہوگئے تھے ۔

بلو چستان کی قوم پر ست جماعتوں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا تھا اور بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے بلوچستان میں اپنی مسلح کاروائیاں تیز کر دی تھیں جو تاحال جاری ہیں۔