مستونگ: پولیس لائن پر دستی بم حملہ

339

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل شہر مستونگ میں جمعرات کی شب کو زور دار دھماکہ سنا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس لائن پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہی باغ روڈ پر واقع پولیس لائن جسکے احاطے میں ڈی پی او آفس بھی ہے، پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ کر مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ شہر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کرکے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

دریں اثنا قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے لیویز تھانہ پر دستی بموں سے حملہ کرکے فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

خیال رہے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور پرچم کے اسٹال پر حملے کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں فورسز اور پاکستانی پرچم کے اسٹال پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔