قلعہ عبداللہ: لیویز کی گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ، رسالدار میجر سمیت 4 افراد زخمی

336

قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ میں لیویز کی گاڑی پر مقناطیسی بم سے حملہ، حملے میں رسالدار میجر نسیم سمیت 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے مقناطیسی بم نصب کیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔