قلات کے علاقے منگچر میں منگل کی شب مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔
مسلح حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک کو نذر آتش جبکہ ایک کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گیا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردونواح میں اس سے قبل بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے والی گاڑیوں پر مسلح آزادی پسند تنظیمیں حملے کرتے رہے ہیں ، تاہم تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔