فاروق زہری کی لاش پولیس لواحقین کے حوالے نہیں کررہی ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ

433

بلوچ طالب علم رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ایک سال سے جبری گمشدگی کے شکار فاروق زہری کے کوئٹہ سے لاش برآمد ہونے کے بعد غمزدہ لواحقین کو انکے پیارے کے لاش سپرد کرنے کے بجائے انہیں کیچی بیگ پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیا اس ریاست میں بلوچ کو اپنے پیاروں کے سپرد خاک کرنے کا بھی اختیار حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مزکورہ نوجوان کو گذشتہ سال 27 اکتوبر میں مستونگ سے پاکستانی فورسز و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مرکزی شاہراہ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے کے بعد نوجوان کے حوالے سے بعدازاں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ آج اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔