غازی یونیورسٹی میں ثناء ارشاد بلوچ کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ وومن فورم

376

بلوچ وومن فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طلبہ ثناء ارشاد مغلانی بلوچ کی ہراسمنٹ ، بلیک میلنگ اور اُس کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس سنگین مسئلے کو ہم ریاستی غیر سنجیدگی اور غفلت سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے کئی واقعات طلبہ کو بلوچستان اور مُلک کے دیگر تعلیمی اداروں میں پیش آئے جن میں بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل اہم سرخیوں میں رہا، جہاں طلبہ کو ویڈیوز اور مختلف حربے کے ذریعے بلیک میل کیا گیا۔حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی آف باولپور میں بھی اسی نوعیت کا ایک اور حادثہ پیش آیا جہاں طلبہ کو اساتذہ نے اپنی وحشی پن کا مظاہرہ کرکے اُنہیں اپنے حوس کا نشانہ بنایا لیکن کئی مظاہروں کے بعد بھی اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی بھی قسم کی سزا نہیں ہوئی اور نہ متاثرہ بچیوں کی شُنوائی ہوئی۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں ثناء ارشاد مغلانی کے ساتھ پیش آنے والی واقع کی فِل فور تحقیقات کی جائے، واقع میں مُلوث ڈیپارٹمنٹ اساتذہ اور کسی بھی شریک جُرم شخص کو کیفر ِکرادر تک پُہنچایا جائیں ،بہ صورت دیگر ہم شدید احتجاجوں کا جمہوری اور آئینی حق رکھتے ہیں۔