سوراب اور کیچ میں فائرنگ، میاں بیوی سمیت تین افراد ہلاک

255

بلوچستان کے ضلع سوراب اور کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

سوراب میں فائرنگ کا واقعہ کلی رودینی بالینہ کے مقام پر پیش آیا ہے، فائرنگ سے قتل ہونے والے میاں بیوی ہیں، جنکی شناخت محمدحیات اور مسماة ن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مقتولین واشک کے علاقے بیسمہ رہائشی ہیں، جنہوں نے کچھ وقت قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی والد نے دیگر افراد کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا ہے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کوگھیرے لےکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کل رات ایک بجے کے قریب تجابان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمیر دلاور ولد واحد بخش نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔