سبی: ورلڈ بینک پراجیکٹ کے سائٹ پر دھماکہ

301

بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک اور دھماکہ، واٹر سپلائی لونی روڈ ورلڈ بینک کے کام پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے واٹر سپلائی سائٹ پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

خیال رہے آج سبی میں یہ ہونے والا دوسرا دھماکہ ہے اس سے قبل بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ٹریکٹر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔