روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

607

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔