خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: سپین نے سویڈن کو ہرا آخری ٹاکرے میں جگہ بنالی

93

سپین نے خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے-

سپین کی جانب سے پہلا گول سیلما پیرالویلو نے میچ کے 85 ویں منٹ کیا جس کے محض چند سیکنڈز بعد سویڈش کھلاڑی ریبیکا نے گول داغ کر میچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم تو اضافی وقت میں ہسپانوی اولگا کارمون نے ایک شاندار گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

سپین کا مقابلہ اب انگلینڈ یا آسٹریلیا میں سے کسی بھی ٹیم سے ہوگا جن کے درمیان کل دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں بھی کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ سڈنی کے سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں کا پلڑا برابر دکھائی دیتا ہے۔