خاران سے طالبعلم جبری لاپتہ

274

خاران شہر سے طالب علم کاشف ایجباڑی ولد قاری عنایت پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے خاران سے پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک نوجوان کو جبراً حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت خاران نوروز آباد روڈ کے رہائشی طالب علم کاشف ایجباڑی ولد قاری عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کاشف ایجباڑی خاران کے معروف تاجر وڈیرہ عبداللہ ایجباڈی کا نواسہ ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقع یکم اگست کو عشاء کے وقت پیش آیا جب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں میں مذکورہ نوجوان کا تعاقب کیا اور حافظ جمال ناصر مدرسے کے قریب سے اسے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔