حب: خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

355

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے لیبر کا لو نی کے قریب خاتون کی تشدد زدہ لاش بر آمد ۔

لاش کو ایدھی ایمبو لنس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او پو لیس تھانہ ہا ئیٹ غلام مصطفی شاہ نے بتایا کہ لیبر کالونی کے قریب ( ش ) نامی خاتون کو ان کے شوہر نے کلہاڑی وارکرکے ہلا ک کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق گھر سے آلہ قتل کلہاڑی بر آمد کرکے مقتولہ کے شوہر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی نعش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی مقامی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔