تجابان میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کردیا – ،بی ایل ایف

198

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کرکی میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ کی حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک اوردو کو زخمی کیا۔

ترجمان نے کہاکہ منگل کی رات نو بجے سرمچاروں کیچ، تجابان کے علاقے کرکی میں پاکستانی فوج کی حفاظتی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوا۔ مذکورہ  فوجی کیمپ سی پیک روٹ پر قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک  جاری رہیں گے۔