اسنائپر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔ بی ایل ایف

271

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے 31 جولائی کی شام پانچ بجے کیچ کے علاقے تمپ میں ابدوئی اور شیپچار کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی ہے۔یہ حملہ بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیم نے اس وقت کیا جب اہداف واضح نشانے پر موجود تھے۔اہداف پر جانے والی ٹیم کی طرف سے لی گئی تصویر میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جنھیں بعد ازاں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کو بلوچستان کے ہر انچ پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور بلوچ سرمچار دشمن کے حصار میں گھس کر اپنے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ شراکت سے گریز کریں ہم کسی ایسے منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے جو بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہو اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ کو ہر ممکن قیمت پر روکیں گے۔

میجر گھرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہئیں گے۔