کوئٹہ: 24 گھنٹوں کے دوران تین پولیس اہلکار ہلاک

375

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تازہ واقعہ آج صبح اسپنی روڑ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے اہلکار شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی ۔

خیال رہے گذشتہ روز پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

تاہم پولیس اہلکاروں کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔