نوشکی: طالب علم نے روبوٹک کار بنایا

283

ضلع نوشکی کے طالب علم اور میرگل خان نصیر پبلک لائبریری نوشکی کے ریڈر عقیل احمد نے روبوٹک کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔

طالب علم کے لئے لائبریرین واجہ لطیف الملک بادینی بلوچ نے ان کے اعزاز میں پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس میں مہمان حصوضی اے ڈی سی نظام رحیم بلوچ صاحب تھے۔

انہوں نے بٹن آن کرکے باقاعدہ ربوٹک کار کا افتتاح کردیا اور عقیل احمد کو نقد انعام سے بھی نوازا، اس موقع پر ریڈرز بھی موجود تھے۔