شیرانی: خسرہ سے دو بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

98

شیرانی کے علاقے شرن پائے محمد میں دس دن کے دوران خسرہ سے تاحال دو بچے جان بحق ہوگیے جبکہ درجنوں متاثر ہیں۔

ضلعی انتظامیہ شیرانی اور محکمہ صحت اب تک متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں نہ بھیج سکی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث مذید بچوں کی متاثر ہونے کے شدید خطرات لاحق ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری امدادی بھیجنے کا اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مزید بچوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔