کیچ: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

434

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گشتی ٹیم کو تحصیل بلیدہ کے علاقے گردانک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے بم حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنا نہیں آیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔