کیچ: نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

181

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت راشد ولد جلیل کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل تمپ کے علاقے گومازی کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل شب رات گئے مذکورہ نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔