کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست بعد لاپتہ

203
پیر بخش، فاروق

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات سے ہیں کہ پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو تحصیل تمپ کے علاقے بوستان کے مقام پر گھروں پر رات بارہ بجے چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت پیر بخش ولد بیت اللہ اور فاروق ولد مراد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر گھروں پر چھاپہ مارکر کر خواتین و بچوں کو شدید ذہنی و جسمانی تشدد سے دوچار کرکے دونوں نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، رواں ہفتے ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں متعدد افراد کو فورسز نے جبری لاپتہ کیا ہے۔