کوئٹہ و قلات میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

507

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور قلات میں دو مختلف کارروائیوں میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا اور معدنیات لیجانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون میں شابان کے مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے قابض پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ملتان کے رہائشی ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، مذکورہ شخص بی ایل اے کے سرمچاروں کی حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے گراڑی میں معدنیات لیجانے والی ایک ٹرالر گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو بارہا تبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کا عمل ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ داری خود ہونگے۔