کوئٹہ: مسلح افراد کے ہاتھوں پنجاب کا رہائشی اغواء

777

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سے مسلح افراد نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہائشی ایک شخص کو اغواءکرلیا۔

ٹی بی پی نمائندہ کوئٹہ کے مطابق مذکورہ واقعہ گذشتہ روز شام کے وقت کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں شابان کے مقام پر پکنکمنانے پنجاب کے رہائشی ایک شخص مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

مذکورہ شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے بتایا جاتا ہے تاہم اس کے شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

عینی شاہدین نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد کی بڑی تعداد اچانک مذکورہ مقام پر پہنچی اور لوگوں کو گھیرےمیں لے لیا۔ شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے ایک ایک کرکے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی اور اس دوران ایک شخص کو حراستمیں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعے کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے۔

خیال رہے چند دنوں میں پنجاب کے رہائشی کسی شخص کے اغواء کا یہ دوسرا واقعہ ہے، قبل ازیں گذشتہ دنوں زیارت  کے علاقےمنگی ڈیم سے رحیم یار خان کے رہائشی شخص سعید کو مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے۔

مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

واضح رہے بلوچ لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے مذکورہ مقام پر مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی اور اسدوران بیس کے قریب کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو نذر آتش و فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔